نئی دہلی: ملکارجن کھڑگے نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے خلاف الیکشن میں نہیں اترا، میں صرف اپنے خیالات کو کانگریس میں مضبوطی دلانے کے لئے اور پنڈت جواہر لال نہرو، مہاتما گاندھی، لال بہادر شاستری، ڈاکٹر بابا کی صاحب امبیڈکر جیسے رہنماؤں کے خیالات کو آگے لے جانے کے لئے مجھے ایک موقع ملا ہے اور اس کے لئے میں تیار ہوں۔ میں سوچ سمجھ کر اس الیکشن میں آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کے 'ایک شخص ایک عہدہ' کے نظریہ پر یقین رکھتے ہیں اور اس کی پیروی کرتے ہوئے انہوں نے نامزدگی داخل کرتے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد ہی انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ Congress presidential poll