یہ سنہ 1960 کی بات ہے۔ اُس سال 'سال مشن آرمی' نامی ایک تنظیم نے آندھراپردیش کے گنٹور ضلع میں باپٹلہ میں جذام کے مریضوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔
ملک کے مختلف علاقوں کے جذام میں مبتلاء افراد علاج کے لئے گنٹور آتے تھے۔
جذام کے علاج کے لیے آنے والے مریضوں نے گنٹور میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا اور وہ سب زندہ رہنے کے لئے بھیک مانگنے لگے۔
ان کے مسائل دیکھ کر حکومت نے سنہ 1985 میں ان کے لیے مکانات تعمیر کیے اور ان کے رہائشی علاقے کو بیتھانی کالونی کہا جاتا ہے۔
یہاں تک کہ ابتداء میں یہاں رہنے والے جذام کے مرض میں مبتلا افراد کے بچوں نے بھی بھیک مانگنا شروع کر دیا تھا لیکن ان کی زندگی میں تبدیلی لانے کے مقصد سے 'بیتھانی کالونی بیگرس ایسوسی ایشن' نے اپنے یہاں کی خواتین اور لڑکیوں کو سلائی اور بنائی کے ہنر کی تربیت دینی شروع کی۔
جب بوائینما نامی خاتون نے انہیں دیکھا تو اس وقت تقریباً 200 مریض تھے۔ بوائینما نے ان کے بچوں کو پڑھانے میں ان کی مشکلات کو محسوس کیا۔ انہیں ایک پُنرواس کیندر فراہم کروا کر اس میں تقریباً 100 تا 150 کے قریب افراد کو بستروں کے گدّے بنانے کے لیے سامان مہیا کرا دیا۔
فی الحال 15 افراد ٹیلر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کے بچوں نے یہ کام سنبھال لیا ہے۔
ان لوگوں نے بیگ، کمبل اور باورچی خانے کے کپڑوں کی بُنائی کا کام شروع کیا تھا اور چند سالوں میں ان کے ہاتھوں کی بنی ہوئی اشیاء کی دنیا بھر میں تعریف کی جانے لگی۔
کچھ خواتین جذام کا بری طرح شکار تھیں اور زیادہ دن تک کام نہیں کر سکتی تھیں لیکن جب اس مرض سے متاثرہ کالونی کے کچھ افراد کی بہو اور بیٹیوں نے سلائی شروع کر دی تو پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا۔
بُنائی یونٹ جو بہت چھوٹی سطح سے شروع ہوئی تھی، اب کالونی کے اراکین کے لیے آمدنی کا ذریعہ بن گئی ہے۔
بیتھنی کالونی کی خواتین رنگین گدے اور دیگر پُرکشش چیزوں کی سلائی اور بُنائی میں مہارت رکھتی ہیں۔ وہ روایتی 'نوار لوم' کا استعمال کرتے ہوئے چمکدار رنگ کے سوت کی دھاریوں کو بُنتی تھیں، اس کے بعد انہیں بیگ میں سِلا جاتا تھا، ان کے ڈیزائن ہاتھ سے تیار کیے گئے ہیں۔ وہ کمبل اور چادریں بنانے میں بہت ہنرمند اور تیز ہیں۔