وزارت داخلہ نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل کے ذریعے تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں خرید اور دیکھا بھال کنٹریکٹ میں کچھ خامیوں کی بات کی ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل چیف گووند موہن نے دہلی کے چیف سیکریٹری وجے دیو کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگاہ کروایا ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی فساد: اپنے ہی پولیس اہکاروں کا لائی ڈیٹیکٹر ٹسٹ کرائے گی دہلی پولیس
دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خرید کے لیے 850 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا تھا جبکہ 12 برسوں تک اس کے سالانہ دیکھ بھال کے 3412 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا گیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ اس سودے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے لمبے عرصے سے سوال اٹھا رہی تھی۔