امت شاہ نے بتایا کہ 'بھارت میں اب دو ویکسین تیار ہیں۔ پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ٹیکے لگائے جارہے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو لگائے جائیں گے۔ 'میں سیکیورٹی اہلکاروں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی قسم کے تردد کے بغیر ویکسین لیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'کچھ لوگ ایسے ہیں جو ویکسین کے بارے میں افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ میں انہیں بتادوں، اس کے ساتھ سیاست نہ کرو۔'
انہوں نے کہا کہ اگر وہ سیاست میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو اور بھی مسائل ہیں اور میں ان معاملوں پر ان سے بحث کرنے کے لئے تیار ہوں۔'