اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی سے تفصیلات طلب کی - امتحانات منعقد کرنے کا منصوبہ

دہلی یونیورسٹی کے امتحانات 15اگست کے بعد تک ملتوی کردیے گئے ہیں۔

دہلی ہائیکورٹ نے امتحانات کی تفصیلات طلب کیں
دہلی ہائیکورٹ نے امتحانات کی تفصیلات طلب کیں

By

Published : Jul 9, 2020, 9:05 PM IST

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے آخری برس کے گریجوئیشن امتحانات کے پروگرام کی تفصیلات پر حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت جاری کی۔عدالت نے ڈی یو سے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے پیش نظر امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں بھی دریافت کیا۔

عدالت نے جاننا چاہا کہ کیا ڈی یو امتحانات آن لائن یا پھر آف لائن یا پھردونوں ذرائع سے کرائے جانے پر غور کررہاہے۔ ڈی یو کے امتحانات دس جولائی سے مقرر تھے جنہیں اب 15اگست کے بعد تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ڈی یو کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل سچن دتہ نے عدالت سے کچھ وقت دینے کی درخواست کی کیونکہ ڈی یو کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کی نئی رہنما ہدایات کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کا ایک نیا منصوبہ تیار کرنا ہے۔

جج ہما کوہلی اور جج سبرامنیم پرساد نے معاملہ کی سماعت کے بعد اس کی اگلی سماعت کے لئے 14جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔ ساتھ ہی ڈی یو کو 13جولائی تک حلف نامہ دائر کرنے کی بھی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں پینے کے پانی کی قلت

ABOUT THE AUTHOR

...view details