اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: وومنس انڈین اوپن گولف ٹورنامنٹ - گولف اینڈ کنٹری کلب

نوئیڈا میں دسویں وومنس انڈین اوپن گولف ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملکی اور غیرملکی خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔

دسویں ومنس انڈین اوپن گالف کا انعقاد

By

Published : Aug 22, 2019, 8:30 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:12 PM IST


ملک کے سب سے بڑے پروفیشنل خواتین گولف یونٹ ہیرو وومنس انڈین اوپن 'باوقار خواتین ٹور' کے تحت 2019 ایڈیشن کے ساتھ دسویں سال میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

ہیرو ہونڈا اوپن 2019 کا انعقاد ہریانہ کے گروگرام کے گولف اینڈ کنٹری کلب میں ہوگا۔

موجودہ چیمپیئن انگلینڈ کی بکی مرغن اور فرانس کی کیمل شلیر اہم ہیں۔ شلیر نے 2017 میں خطاب جیتا تھا ۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں سولہم کپ کی کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں ۔ جن میں موجودہ کپتان کیر ٹیونا میتھیوز بھی شامل ہیں۔

ہیرو موٹو کے کمیونیکیشن سربراہ بھارتیندو کابی نے کہا کہ 'کوالٹی کھلاڑیوں کے نظریے سے حالیہ دنوں میں کئی ٹورنامنٹ میں یہ بات دیکھنے کو ملی ہے۔ بھارت میں گولف میں کافی تیزی آئی ہے۔'

بھارتی خواتین گولف ایسوسی ایشن کی صدر کویتا سنگھ نے کہا کہ 'ہمیں ہیرو وومنس انڈین اوپن کے انعقاد پر فخر ہے۔'

ہیرو ومنس انڈین اوپن میں بھارتی کھلاڑیوں نے ہمیشہ عمدہ کھیل پیش کیا ہے۔ گزشتہ سال انعامی رقم میں اضافہ ہوا تھا ساتھ ہی اس کا گلوبل ٹیلی کاسٹ بھی ہوا ۔

اس سے یہ صحیح معنی میں لیڈی یوروپین ٹور کا حصہ بن گیا۔ اس سال اس ٹورنامنٹ میں بھارتی ڈومیسٹک ٹور سے کئی اسٹار اور اہم ایمیچور کھلاڑی بھی شرکت کررہی ہیں ۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 10:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details