اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا: بارش نے انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی - بارش

این سی آر سمیت دہلی کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی لیکن پانی کی مناسب نکاسی اور راستوں پر گڑھے بن جانے سے لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش کا پانی راستے پر جمع
بارش کا پانی راستے پر جمع

By

Published : Jul 22, 2020, 8:56 PM IST

بدھ کی صبح نوئیڈا اور غازی آباد سمیت دہلی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد جم کر بارش ہوئی لیکن جیسے جیسے بارش تیز ہوتی گئی ویسے ویسے نوئیڈا اتھارٹی کی نااہلی، دعوے اور تیاریوں کی قلعی کھلتی گئی۔

دہلی کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش

موسلادھار بارش کے سبب نوئیڈا کے بہت سے سیکٹر اور علاقے زیر آب ہوگئے اور متعدد گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا جس کے سبب کئی لوگوں کا زبردست مالی نقصان ہوا۔

علاقے میں اتنا کچھ ہوجانے کے بعد بھی کہیں بھی انتظامیہ کا کوئی عملہ اس پریشانی سے نمٹنے کے لیے متتعد نظر نہیں آیا جس کی وجہ سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کرتے نظر آئے۔

بدھ کے روز ہوئی بارش میں نوئیڈا کے سیکٹر 32 میں واقع اے آر ٹی او دفتر اور اطراف کا علاقہ پوری طرح زیر آب رہا اور اس راستے سے لوگوں کو گھٹنے بھر پانی سے گزرنا پڑا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ انھیں اتنی بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن حکومت و انتظامیہ کی جانب سے اب تک ان کے لیے شیلٹر ہوم کا انتظام نہیں کیا گیا۔

قابل غور ہے کہ شہر کے بہت سے علاقے ایسا ہی نظارہ پیش کرتے رہے لیکن اتھارٹی اور انتظامیہ کا عملہ نظر نہیں آیا۔

اس پریشانی کے سامنے آنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہے کہ انتظامیہ کے صفائی ملازمین کی جانب سے گٹروں اور نالیوں کی بر وقت صفائی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بارش کا پانی راستے پر جمع ہوا اور پھر بڑھتے بڑھتے لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

جبکہ دو دن قبل ہوئی بارش میں خود ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے گارڈن میں پانی بھر گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی یہاں پر کوئی ہنگامی اور احتیاطی اقدامات نہیں اختیار کئے گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details