قومی دارالحکومت دہلی میں پیر کی دوپہر کے بعد شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ تیز رفتار ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے، دہلی کے کئی حصوں میں درخت اور ہورڈنگز اکھڑ گئے ہیں۔ ایم سی ڈی کے افسر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن بارش سے درختوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔ Rain In Delhi
Rain In Delhi: دہلی میں موسلادھار بارش، آندھی سے درخت اکھڑے - دہلی میں شدید بارش
دہلی میں شدید بارش Heavy Rainfall In Delhi کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی کے کئی حصوں میں درخت اور ہورڈنگز اکھڑ گئے ہیں۔ ایم سی ڈی کے افسر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن بارش سے درختوں اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگا رہی ہے۔ Rain In Delhi
یہ بھی پڑھیں: دہلی میں موسلادھار بارش، تاریخی مسجد کے گنبد کو نقصان
دہلی میں ابر آلود آسمان کے ساتھ دوپہر کے بعد اچانک تیز ہوائیں چلیں اور دہلی۔ این سی آر کے کچھ حصوں میں بارش ہوئی۔ اس سے قبل علاقائی موسم کی پیشن گوئی مرکز (آر ڈبلیو ایف سی) نے 30سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کی وارننگ دی تھی۔ انہوں نے قومی دارالحکومت اور مغربی، شمال مغربی، جنوب بشمول جنوب مغربی دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اگلے دو گھنٹوں کے دوران اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ Heavy Rainfall In Delhi
یواین آئی