اردو

urdu

ETV Bharat / state

داعش سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی سزا کی میعاد پر سماعت

آئی ایس سے رابطہ رکھنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیے گئے 10 لوگوں کی سزا کی میعاد سے متلعق معاملے کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

image
image

By

Published : Oct 13, 2020, 11:54 AM IST

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ ان 10 افراد کو ملک میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے معاملے میں قصوروار قرار دے چکا ہے، اس کیس کی سماعت خصوصی جج پروین سنگھ کریں گے۔

گزشتہ 11 ستمبر کو کورٹ نے جن افراد کو قصوروار قرار دیا ہے ان کے نام اس طرح سے ہیں۔ نفیس خان، ابو انس، نجم الہدی، افضل، سہیل احمد، عبیداللہ خان، محمد علیم، مفتی عبدل، سمیع کاظمی اور امجد خان ہیں۔

کورٹ نے ان لوگوں کو 'یو اے پی اے' کی دفعہ 18 کے تحت مجرم قرار دیا ہے اور ان تمام لوگوں نے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ

قصوروار قرار دیے افراد کے وکیل کوثر خان نے کورٹ سے تمام قصورواں کو کم سے کم سزا دینے کی درخواست کی ہے۔

انھوں نے عدالت کو کہا کہ ان تمام لوگوں نے بنأ کسی دباؤ کے گناہ قبول کیا ہے اور ان تمام افراد کو اپنی غلطی کا احساس بھی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان میں سے کوئی بھی مجرم آئندہ سے اس طرح کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا، جیل میں ان لوگوں کا رویہ بھی خاصا بہتر ہے اور جیل انتظامیہ نے بھی ان کے بارے میں کوئی بھی منفی بات نہیں کہی ہے۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے 9 دسمبر سنہ 2015 کو آئی پی سی اور یو اے پی اے کے تحت ملزمان کے خلاف کیس درج کیا تھا۔

این آئی اے کے مطابق قصواروں نے ایک سازش کے تحت آئی ایس کا پاؤں بھارت میں جمانے کی کوشش کی تھی اور اس کیس میں این آئی اے کی جانب سے 16 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details