اردو

urdu

ETV Bharat / state

IT Minister on Apple Phone Hacking Controversy اپوزیشن رہنماؤں کے فون ہیک معاملہ کی جانچ کی جائے گی: اشونی ویشنو - آئی فون ہیکنگ معاملہ پر آئی ٹی وزیر کا بیان

اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں اور صحافیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کرنے کے بعد کہ انہیں ایپل کی طرف سے ’الرٹ مسیج‘ موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا کہ ’ان کے آئی فونز کو ریاستی سرپرستی میں ہیکرس کے ذریعہ نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔ اس معاملہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں کے فون ہیکنگ معاملہ کی جانچ کی جائے گی: اشونی ویشنو
اپوزیشن رہنماؤں کے فون ہیکنگ معاملہ کی جانچ کی جائے گی: اشونی ویشنو

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 5:17 PM IST

Updated : Oct 31, 2023, 6:10 PM IST

حیدرآباد: اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں اور صحافیوں کی جانب سے یہ دعویٰ کرنے کے بعد کہ انہیں ایپل کی طرف سے ’الرٹ مسیج‘ موصول ہوا ہے، جس میں کہا گیا کہ ’ان کے آئی فونز کو ریاستی سرپرستی میں ہیکرس کے ذریعہ نشانہ بنایا جا رہا ہے‘۔ اس معاملہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ ’حکومت اس معاملے کی تحقیقات کرے گی‘۔ انہوں سلسلہ وار ٹوئٹ کرکے یہ بات کہی۔

قبل ازیں مسیج موصول ہونے والے متعدد اپوزیشن رہنماؤں نے مرکز کی مودی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ ان کی جاسوسی کے لیے ان کے آئی فونز کو ہیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اشونی ویشنو نے کہا کہ ’بھارت کی حکومت تمام شہریوں کی رازداری اور سلامتی کے تحفظ کو لیکر سنجیدگی ہے اور اس معاملہ کی تہہ تک جانے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔ اس طرح کی اطلاعات اور بڑے پیمانہ پر کی جارہی قیاس آرائیوں کے دوران ہم نے ایپل سے بھی کہا ہے کہ وہ مبینہ ریاستی اسپانسرڈ حملوں کے بارے میں حقیقی، درست معلومات کے ساتھ تحقیقات میں شامل ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں:Apple on Opposition MPs' claims اپوزیشن رہنماؤں کے فون ہیک سے متعلق دعوؤں پر اپیل کی وضاحت

واضح رہے کہ اپوزیشن کے متعدد رہنماؤں نے دعویٰ کیاکہ انہیں ایپل کی جانب سے پیغام موصول ہوئے ہیں جس میں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ ’’یاست کے زیراہتمام حملہ آور آپ کے آئی فونز کو ہیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈلز پر اس پیغام کا اسکرین شاٹس پوسٹ کیے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا، شیو سینا (یو بی ٹی) کی پرینکا چترویدی، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور ان کی پارٹی کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے ایکس پر اس طرح کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔

Last Updated : Oct 31, 2023, 6:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details