اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہاتھرس جنسی زیادتی معاملہ: میوات میں یوگی کا پتلہ نذر آتش

اتر پردیش کے ہاتھرس میں اجتماعی جنسی زیادتی معاملے پر نوح میوات میں یوگی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کیاگیا۔ مظاہرین نے بائی پاس نوح چوک پر یو پی کے وزیراعلی یوگی کا پتلہ نذر آتش کیا۔

hathras gang rape case: people protest against yogi government in mewat
میوات میں وزیر اعلیٰ یوگی کا پتلہ نذر آتش

By

Published : Oct 2, 2020, 4:34 PM IST

ہاتھرس جنسی اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کو لے کر میوات کے نواح میں آج خواتین نے اترپردیش حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کرکے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پتلا نذر آتش کیا ۔

اس موقع پر مظاہرین نے پتلہ کو چوڑیاں پہنا کر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ اس دوران گاندھی پارک سے بائی پاس تک احتجاج کرتے ہوئے پیدل مارچ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت نے مظاہرین سے بات چیت کی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ، 'ہاتھرس کی متاثرہ کے گنہگاروں کو بھانسی دی جائے اور متاثرہ خاندان کو کم از کم دو کروڑ کا معاوضہ دیا جائے۔'

ان کا کہنا ہے کہ، 'جس طرح ہاتھرس کی متاثرہ کی آخری رسومات رات میں پولس کے ذریعہ ادا کردی گئی یہ ثابت کرتا ہے کہ یوگی حکومت نے قتل کیا ہے اور اگر ذرا بھی شرم باقی ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیراعلی یوگی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔'

صفائی یونین کے ملازمین نے بھی اپنے کام کرنے سے بائیکاٹ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے سماج کو انصاف نہیں ملتا ہے، تب تک ایسے احتجاج کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ٹی ایم سی اراکین پارلیمان کو ہاتھرس جانے سے روک دیا گیا

مسلم مورچہ کے ریاستی صدر ابو بکر نے کہا کہ ہاتھرس میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی بیٹی ایک دلت کی بیٹی نہیں بلکہ بھارت کی بیٹی ہے اور مسلم سماج اس لڑائی میں دلت سماج کے ساتھ کھڑا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details