استعفی کا یہ مطالبہ دو روز قبل جے این یو کیمپس میں نقاب پوش غنڈوں گردی کو لے کر کیا گیا۔اس دوران قریب 20وکلاء نے ڈپٹی کمشنر پنکج کی معرفت صدر جمہوریہ کو میمورنڈم روانہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ - نوح ضلع میں ضلع بار ایسوسی ایشن
ریاست ہریانہ کے نوح ضلع میں ضلع بار ایسوسی ایشن نے صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم سونپ کر وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ ذوالفقار علی چندینی نے بتایا کہ میمورنڈم کے ذریعہ صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جے این یو میں پولس کی موجودگی میں ہوئی غنڈہ گردی کی جانچ آزاد جانچ ایجنسی سے کرائی جائےاور فوری طور پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو عہدہ سے برطرف کیا جائے۔
میمورنڈم دیتے وقت ایڈووکیٹ طاہر دیولا، ایڈووکیٹ طاہر شکراوہ، ضلع بار صدر ایڈووکیٹ سلیم، ضلع بار سیکریٹری ایڈووکیٹ ظفراقبال، ایڈووکیٹ طیب حسین، ایڈووکیٹ ذوالفقار علی اور ایڈووکیٹ سلام الدین صدر میوات وکاس سبھا سمیت قریبا 20 وکلاء موجود تھے۔