اردو

urdu

ETV Bharat / state

جدید ٹیکنالوجی سے عازمین حج کی تربیت - سعودی عرب

عازمین حج کے لئے بھارت کی دارالحکومت دہلی کے حج ہاوس میں تربیت کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کو جدید ٹیکنالوجی اور بہتر انتظامات کے ساتھ تربیت دی گئی.

فائل فوٹو

By

Published : Apr 25, 2019, 10:35 PM IST


عازمین حج کے لئے ایئر کنڈیشن ہال کا خصوصی انتظام کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کو سعودی عرب کے مقدس مقامات سے روبرو کرایا گیا۔

دہلی سے جانے والے عازمین کیلئے حج ہاؤس کی جانب سے متعدد سہولیات مہیا کرائیں گئیں۔

انہیں نہ صرف مقدس مقامات کے متعلق بتایا گیا بلکہ مذہبی نقطہ نظر سے بھی روشناس کرایا گیا۔

دہلی حج کمیٹی کے سی ای او اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ عازمین کے لئے آج سے 4 مئی تک روزانہ تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔

جس میں دہلی کے دیگر علاقوں سے حج پر جانے والے عازمین کو بنیادی معلومات فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں حج کے دوران کوئی دشواری نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ اس برس 24 سو سے زائد عازمین حج پر جائیں گے.

یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد حج کے لئے روانہ ہوگی۔ اس سے قبل دہلی سے جانے والے عازمین کی تعداد تقریبا نصف ہوا کرتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details