اردو

urdu

ETV Bharat / state

آزاد، چدمبرم سے ملنے تہاڑ جیل گئے - آزاد چدمبرم

سینیئر کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد اور پارٹی کے خزانچی احمد پٹیل نے بدھ کے روز تہاڑ جیل میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم سے ملاقات کی۔

آزاد چدمبرم سے ملنے تہاڑ جیل گئے

By

Published : Sep 18, 2019, 9:30 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:08 AM IST

آزاد کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور مسٹر پٹیل نے مسٹر چدمبرم سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت کی۔

اس دوران ، لوک سبھا کے ممبر اور مسٹر چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم بھی ان کے ساتھ تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر آزاد نے سابق وزیر خزانہ کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان سے موجودہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر چدمبرم مبینہ آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں 5 ستمبر سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

سابق مرکزی وزیر پر متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں اپنے منصب کا غلط استعمال کرنے اور آئی این ایکس میڈیا کو غیرضروری فوائد پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 3:08 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details