نوئیڈا:صرف سبز پٹاخے فروخت کرنے کی اجازت - سپریم کورٹ کی ہدایت
سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا شیلندر کمار مشرا نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق صرف گرین پٹاخے ضلع میں دکاندار فروخت کریں گے، جس کے لئے دکانداروں کو ایک حلف نامہ دینا ہوگا۔
سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا شیلندر کمار مشرا نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق صرف گرین پٹاخے ضلع میں دکاندار فروخت کریں گے، جس کے لئے دکانداروں کو ایک حلف نامہ دینا ہوگا۔
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بارے میں تفصیلی معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ، سپریم کورٹ کے ذریعہ 115 کمپنیوں کو لائسنس دیا گیا ہے۔
جس کے تحت پیٹرولیم اور دھماکہ خیز حفاظتی تنظیم کی جانب سے این سی آر میں 28 صنعتوں کو گرین پٹاخے فروخت کرنے کا لائسنس ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جن انڈسٹریز کو گرین کریکرز فروخت کرنے کا لائسنس دیا گیا تھا۔
ان کی طرف سے خریداروں کو ایک بارکوڈ دیا جائے گا، جس کی مدد سے یہ پتہ لگایا جا سکے گا کہ یہ گرین پٹاخے ہیں یا نہیں۔
لہذا ، ضلع میں سبز پٹاخوں کو فروخت کرنے کے خواہشمند دکاندار اپنی درخواست حلف نامے کے ساتھ پُر کرسکتے ہیں اور اگر کوئی دکاندار بغیر لائسنس کے پٹاخے فروخت کرنے یا سبز پٹاخوں کے علاوہ دیگر پٹاخے فروخت کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔