مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے راحتی پیکیج کے پانچویں اور آخری کھیپ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
راحتی پیکیج کی پانچویں اور آخری کھیپ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 'اس سے قبل بجٹ میں 61000 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ منریگا (ایم جی این آر جی ایس) کے لئے مختص رقم میں مزید 40000 کروڑ روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے'۔
حکومت نے اتوار کے روز دیہی روزگار کی گارنٹی اسکیم کے لئے 40،000 کروڑ روپئے کے اضافی فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا تاکہ وطن واپس آنے والے مہاجر اور غیر مقیم مزدوروں کو ملازمت فراہم کی جاسکے۔