اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wrestling Federation of India مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل تک ریسلنگ فیڈریشن کا کام کاج معطل - ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا

ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کے خلاف الزامات کے درمیان مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ مرکزی حکومت نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک کہ جانچ کے لیے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل نہیں دی جاتی۔ Wrestling Federation activities suspended

مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل تک ریسلنگ فیڈریشن کا کام کاج معطل
مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل تک ریسلنگ فیڈریشن کا کام کاج معطل

By

Published : Jan 22, 2023, 7:40 AM IST

نئی دہلی: مرکزی وزارت کھیل نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے کام کاج کو اس وقت تک معطل کر دیا ہے جب تک اس پر لگائے گئے الزامات کی جانچ کے لیے ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل نہیں دی جاتی۔ ہفتہ کی دیر رات جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دیتے ہوئے، وزارت نے کہا ’’وزارت کھیل نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو مطلع کیا ہے کہ فیڈریشن کے خلاف کھلاڑیوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف الزامات کو دیکھنے کے لئے ایک مانیٹرنگ کمیٹی مقرر کرنے کے حکومت کے فیصلے کے پیش نظر ڈبلیو ایف آئی تمام جاری سرگرمیاں فوری طور پر معطل کردے۔‘‘ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل ہونے اور ڈبلیو ایف آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے تک فیڈریشن کا کام کاج معطل رہے گا ۔

وزارت کھیل کی طرف سے تمام سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کے پیش نظر ڈبلیو ایف آئی کو اتر پردیش کے گونڈا میں جاری رینکنگ ٹورنامنٹ کو منسوخ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، وزارت نے ریسلنگ فیڈریشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ شرکاء سے وصول کی گئی انٹری فیس واپس کرے۔ واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ میڈلسٹ ونیش پھوگاٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سمیت کئی معزز پہلوان ریسلنگ فیڈریشن کے خلاف بدھ سے جمعہ کی رات دیر گئے تک احتجاج پر بیٹھے تھے۔ ریسلرز نے فیڈریشن کے چیئرمین برج بھوشن شرن سنگھ پر خواتین ریسلرز کے ساتھ جنسی زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کئی سنگین الزامات لگائے تھے جس کے بعد وزارت کھیل نے ان الزامات کی تحقیقات کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest Ends مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کی یقین دہانی کے بعد پہلوانوں کا احتجاج ختم

وزارت نے کہا کہ یہ کمیٹی چار ہفتوں کے اندر اپنی انکوائری رپورٹ داخل کرے گی اور اس دوران برج بھوشن فیڈریشن کے صدر کا عہدہ چھوڑ دیں گے اور تحقیقات میں تعاون کریں گے۔ دریں اثنا، وزارت کھیل نے فیڈریشن کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے تاکہ ’’ڈبلیو ایف آئی کے ہموار کام کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘ ہفتہ کو جاری ایک اور بیان میں، وزارت نے کہا کہ تومر کا فیڈریشن میں رہنا اس ’’اعلی ترجیحی نظم و ضبط‘‘ کی ترقی کے لیے نقصان دہ ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details