کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت مستقبل کے حوالے سے متفکر بے روزگار نوجوانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے لیکن ملک کے نوجوان واجب بات کہہ رہے ہیں اور وہ ان نوجوانوں کی بات کی حمایت کرتی ہیں۔
محترمہ واڈرا نے کہا، ’اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کا امتحان دینے والے طلبہ نے امتحان کے عمل، تمام مرحلے، فائینل ریزلٹ کو کیلینڈر پر مبنی طے شدہ وقت میں مکمل کرنے سمیت کئی اچھے مشورے دیے ہیں‘۔
حکومت سے ان مشوروں پر غور و خوض کرنے کی درخواست کرتے ہوئے انہوں نے کہا،’ قومی یومِ روزگار جیسے اختراعی ڈھنگ سے اپنی بات رکھنے والے نوجوانوں کو ہماری حمایت ہے۔ حکومت کو بھی نوجوانوں کی بات سننی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیے
نئی تعلیمی پالیسی ہندوستان کو نئی سمت دے گی: مودی
پرینکا گاندھی ہر بار نوجوانوں کے سلسلے میں مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتی ہیں، پرینکا نے کچھ مہینے قبل مودی حکومت پر الزام عائد کیا تھا جہ حکومت طلبہ اور صحافیوں کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے۔