نائیڈو نے یونیسکو کے ڈائریکٹر ایرک فالٹ کی قیادت میں ان سے ملاقات کے لیے بھارت آئے ایک وفد سے یہ بات کہی۔
فالٹ نے نائیڈو کو یونیسکو کی معذوروں کی تعلیم کے متعلق بھارت کی صورت حال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔ نائب صدر نے کہا کہ یونیسکو کی رپورٹ صحیح وقت پر آئی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں نئی تعلیمی پالیسی تیار کی جارہی ہے۔ اس رپورٹ سے نئی تعلیی پالیسی تیار کرنے میں مدد ملے گی اور حکومت اس رپورٹ کے مشوروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے پالیسی تیار کرے۔