اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بجٹ اجلاس کو فورا ملتوی کیا جائے' - مالیاتی بل منظور

کورونا وائرس کے پیش نظر ترنمول کانگریس کی جانب سے لوک سبھا کے اسپیکر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کو خط لکھ کر بجٹ اجلاس ملتوی کرنے کی اپیل کی۔

parliament
parliament

By

Published : Mar 22, 2020, 6:31 PM IST

Updated : Mar 22, 2020, 9:00 PM IST

ترنمول کانگریس نے جان لیوا کورونا وائرس کے ملک میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر پارلیمنٹ میں پیر کو مالیاتی بل منظور کرانے کے بعد بجٹ سیشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس

ترنمول کانگریس کے لوک سبھا میں ایوان کے رہنما سدیپ بندوپادھيائے اور پارٹی کے راجیہ سبھا میں لیڈر ڈیریک او برائن نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو لکھے گئے خط میں کہا ہے 'ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر اس صورت حال کو وزارت داخلہ کی طرف سے آفت قرار دیا جا چکا ہے'۔

ترنمول کانگریس

خط میں لکھا گیا ہے 'مرکز اور ریاستی حکومتوں کو اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترنمول کانگریس پہلے بھی کئی بار درخواست کر چکی ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کو فوری طور پر ملتوی کر دینا چاہئے لیکن اس کی باتوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے'۔

خط میں کہا گیا ہے 'پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ یکم اپریل سے نئے مالی سال کے شروع ہونے سے پہلے مالیاتی بل منظور کیا جانا ضروری ہے۔ لہذا پارٹی کی درخواست ہے کہ پیر کو لوک سبھا میں مالیاتی بل منظور کرانے اور اسے راجیہ سبھا کے میز پر رکھ کر بغیر بحث کے لوک سبھا کے لیے لوٹائے جانے کے بعد پارلیمنٹ سیشن ملتوی کر دیا جانا چاہیے'۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے 'مالیاتی بل کو راجیہ سبھا میں منظور کرانا لازمی نہیں ہے۔ پہلے بھی کئی بار ایسا کیا گیا ہے'۔

خط میں حکومت پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس بل کو وقت رہتے پہلے ہی منظور کرایا جانا چاہیے تھا لیکن حکومت نے ایسا نہیں کیا۔

Last Updated : Mar 22, 2020, 9:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details