اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کرنے کے لیے تیار - لیکن طے شدہ اصول کے مطابق ہی بات چیت ہوگی

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں 15 دسمبر 2019 سے خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ۔

حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کرنے کے لیے تیار
حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات کرنے کے لیے تیار

By

Published : Feb 1, 2020, 9:59 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 6:10 PM IST

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ مرکزی حکومت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن طے شدہ اصول کے مطابق ہی بات چیت ہوگی۔

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد توئٹ

روی شنکر پرساد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت ان کے ساتھ بات چیت کرنے اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ان کے تمام شبہات کو دور کرے گی۔

واضح رہے کہ شاہین باغ میں شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) ، این پی آر اور این آر سی کی مخالفت میں گزشتہ 14 دسمبر سے خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

مظاہرین سی اے اے اور این پی آر کو واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قانون بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان کے مظلوم ہندو، سکھ، عیسائی، بودھ، جین اور پارسی کو شہریت دینے کا التزام کیا گیا ہے۔جس میں مسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 6:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details