اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت بھارتی طریقہ علاج کو فروغ دینے کے لیے پرعزم' - promoting indian medicine says harsh vardhan

راجیہ سبھا نے بھارتی طریقہ علاج کی نشرو اشاعت کی یقین دہانی کے ساتھ ہومیوپیتھی سینٹرل کونسل (ترمیمی) 2020 بل اور انڈین میڈیکل سینٹرل کونسل (ترمیمی) بل 2020 کو آج صوتی ووٹ سے منظور کر دیا۔

the government is committed to broadcasting indian therapies says harsh vardhan
حکومت بھارتی طریقہ علاج کو فروغ کے لیے پرعزم

By

Published : Sep 18, 2020, 4:38 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے ان دونوں بلوں پر ایک ساتھ ہونے والی بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت بھارتی طریقہ علاج کو فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ذاتی سطح پر اسے عالمی سطح پر اس کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اور پوری دنیا میں بھارتی طریقہ علاج کو مقبول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قدرتی علاج معالجے اور یوگا کو بھی ترجیح دی جارہی ہے اور اس کے لیے الگ الگ آیوگ تشکیل دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آیوش کے بارے میں بہت سارے سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس مقصد سے آیوش کی وزارت تشکیل دی گئی تھی وہ اپنے مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

وزیر نے کہا کہ کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کسی بھی قسم کے ریزرویشن کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور نہ ہی کسی ذات یا مذہب کے نام پر کوئی عہدہ دینے کا کوئی بندوبست ہے۔

مرکزی وزیر نے اس سے قبل دونوں بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہومیوپیتھی کونسل اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی اور ان پر بے ضابطگیاں، شفافیت کا فقدان اور بدعنوانی کا الزام لگایا گیا۔ لہذا کونسل کی جگہ پر گورننگ بورڈ قائم کیا گیا۔

اس کے بعد ایوان نے یہ دونوں بل صوتی ووٹوں کے ساتھ منظور کردیا، جس میں ہومیوپیتھی سنٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈیننس اور انڈین میڈیکل سینٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈیننس کی جگہ لیں گے۔

اس سے قبل، الامرم کریم، کے کے راگیش، ونئے وشوم اور کے سی وینوگوپال نے ہومیوپیتھی سینٹرل کونسل (ترمیمی) آرڈیننس اور سینٹرل کونسل آف انڈین میڈیسن (ترمیم) آرڈیننس کو مسترد کرنے کے لیے ایک قرارداد پیش کی۔ جسے نامنظور کر دی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details