محترمہ واڈرا نے جمعرات کو راشٹرپتی بھون کے لیے مارچ کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ حراست میں لئے جانے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکومت پانچ سال کےلئے منتخب کی جاتی ہے اور اسے عوام کا کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے عام شہریوں ،کسانوں اور مزدوروں کے تئیں جواب دہ ہوتی ہے اور اسے ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔