ضلع گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کی ہدایت پر پنچایت راج افسر کنور سنگھ یادو اور ان کی صفائی ٹیم نے دادری بلاک کے داتاولی گاؤں میں منادی کے ذریعہ وسیع پیمانے پر تشہیر کی۔
کورونا وائرس و دیگر بیماریوں سے تحفظ کے لیے حکومت کی پہل
کورونا وائرس اور بیماریوں سے بچنے کے لیے ضلع گوتم بدھ نگر کے محکمہ جاتی افسران مختلف طریقوں سے وسیع پیمانے پر پیداری مہم چلارہے ہیں۔
image
اس سلسلے میں چیف ڈویلپمنٹ آفیسر انیل کمار سنگھ نے مطلع کیا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے توسط سے ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں بیداری مہم باقاعدگی سے جاری ہے اور دیہی عوام کو آگاہ کرنے کے لیے تشہیر کی جارہی ہے تاکہ دیہی علاقوں کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور ویکٹر سے ہونے والی بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔