قومی دارالحکومت دہلی میں حکومت نے کرونا وائرس کووڈ-19 کے 'انفیکشن کے سلسلے میں کنٹرول اور نگرانی کے لیے سرکاری ایجنسیز کو ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
شہری پرواز کی ڈائریکٹوریٹ (ڈی جی سی اے)نے ایک نوٹس جاری کرکے کہا ہے کہ سرکاری ایجنسیز کو اس چھوٹ کا فائدہ اٹھانے کے لیے Degitalsky.dgca.jov.in پر درخواست دینی ہوگی۔
دہلی میں حکومت نے کرونا وائرس کووڈ-19 کے 'انفیکشن کے سلسلے میں کنٹرول اور نگرانی کے لیے سرکاری ایجنسیز کو ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹ صرف ہوائی نگرانی، فوٹو گرافی اور پبلک اعلانات تک ہی محدود رہیں گے، دیگر سبھی مقاصد کے لیے کووڈ۔19 سے متعلق یا دیگر عام پروسس کے تحت درخواست دینی ہوگی۔
سول ایوی ایشن ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ چھوٹ کے ساتھ صرف بیٹری سے چلنے والے 'روٹری ونگ' ڈرونز کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مہلک وبا کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے سرکاری ایجنسیز نے اب کچھ شرطوں کے ساتھ ڈرون کا استعمال کریں گی ڈرونز کے محفوظ چلانے کی ذمہ داری استعمال کرنے والی سرکاری ایجنسیز کی ہوگی، انہیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس سے جان ومال کو خطرہ نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں آپریٹنگ کے سات دنوں کے اندر ڈیجیٹل سکائی پلیٹ فارم پر پرواز کی تفصیلات دینی ہوگی، جبکہ کسی حادثہ کی صورت میں فوراً ڈی جی سی اے اور وزارت شہری پرواز کو اطلاع دینی ہوگی۔