عام آدمی پارٹی کے ریاستی کوآرڈینیٹر گوپال رائے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے نام پر سیاست بند کریں اور عوامی مسائل پر بحث کریں۔
گوپال رائے نے بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کے نام پر سیاست چھوڑ کر انتخابی میدان میں اتریں۔
گوپال رائے نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت سے یہ صاف نظر آ رہا تھا کہ بی جے پی کو آئندہ انتخابات میں شکست ہونے والی ہے۔ اس کے بعد ہی ایسے مسائل تلاش کیے جا رہے تھے، جو اصل مسائل پر حاوی ہو۔
انہوں نے کہا کہ مندر مسجد کی جگہ انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے لیے فوج کے نام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہونے والے شدت پسندانہ حملے اور بھارتی فضائیہ کی پاکستان کے بالاکوٹ کے مقام پر ایئر اسٹرائک کے بعد قومی سیاست کی فضا بدل گئی ہے۔