بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے ہرناتھ سنگھ یادو نے یو پی ایس سی کے امتحانات میں گوگل کے عجیب و غریب ترجمہ کے سلسلے میں سوال اٹھاتے ہوئے یہ تشویش ظاہر کی۔مسٹر یادو نے کہاکہ جب وزیراعظم نریندرمودی دنیا بھر میں ہندی بولتےہیں تو 130کروڑ لوگوں کاسر فخر سے اونچا ہوتا ہے لیکن ملک میں ہندی اور سبھی ہندوستانی زبانیں مٹھی بھر لوگوں کے پاس ہی رہ گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی سیٹ امتحانوں کی وجہ سے ہندی میڈیم کے طالب علم اب یو پی ایس سی کے امتحانوں میں کم پاس ہونے لگے ہیں اور سوال نامہ میں انگریزی کے غلط ترجمہ ہوتے ہیں کیونکہ وہ گوگل ٹرانسلیشن ہوتےہیں۔یہ ایسی ہندی ہوتی ہے جو ہندی کے ماہر کو بی سمجھ میں نہیں آتی ہے۔یہ ہندی تو یو پی ایس سی کے فسر ہی سمجھ سکتے ہیں۔
انہوں نے ایک ایسےہی ترجمہ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے دنوں یوپی ایس سی کے امتحان میں اسٹیل پلانٹ کا ترجمہ گوگل کے ذریعہ اسپات کا پودا بتایاگیاتھا۔