قومی دارالحکومت دہلی میں صدر رام ناتھ كووند نے وکاس بھارتی بشنوپور کے تعاون سے منعقد خود روزگار اور خود کفیل زرعی صنعت اور مہارت کی ترقیاتی سکیم کے پروگرام میں حصہ لیا۔
انہوں نے اس تقریب میں کہا 'تعلیم ایسی چیز ہے جو ہم اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی دے سکتے ہیں، آپ اپنے بچوں کو سکول ضرور بھیجیں، ساتھ ہی انہیں اچھا طرزعمل دیں جس سے وہ اچھے اور برے کی شناخت کرسکیں'۔
صدر نے کہا کہ ڈگری حاصل کر لینے سے ہی تعلیم مکمل نہیں ہوجاتی، بلکہ تعلیم یافتہ وہ شخص ہے جو ایک اچھا انسان ہے۔