اردو

urdu

ETV Bharat / state

Girl with Disabilities Voted in MCD دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور لڑکی نے پہلی بار ووٹ دیا

ایم سی ڈی انتخابات میں دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور نبیہ نام کی لڑکی نے پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ MCD Election 2022

Girl with Disabilities Voted in MCD
دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور لڑکی

By

Published : Dec 4, 2022, 3:26 PM IST

Updated : Dec 5, 2022, 12:10 PM IST

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں صبح 8 بجے سے میونسپل کارپوریشن کے لیے انتخابات ہورہے ہیں اور اس دوران ووٹرز میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت نے نبیہ نام کی لڑکی سے بات کی جو دونوں ہاتھوں اور پیروں سے معذور ہے۔ نبیہ نے موجودہ انتخابات میں پہلی بار حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔ نبیہ پرانی دہلی کے کوچہ پنڈت کی رہائشی ہیں۔ دونوں ہاتھ اور پیر سے معذور ہونے باوجود وہ اپنے والد کے ساتھ پولنگ بوتھ پہنچیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ Voting for Municipal Corporation of Delhi

معذور لڑکی نے پہلی بار ووٹ دیا

ووٹ دینے کے بعد نبیہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وہ اپنے والد کے ساتھ اکثر پولنگ بوتھ پر آیا کرتی تھی جس کی وجہ سے انہیں ووٹ ڈالنے میں کافی دلچسپی تھی لیکن چونکہ ان کی عمر کم تھی اس لیے انہیں اندر جانے نہیں دیا کرتا تھا تاہم اب ان کی عمر 18 برس ہوچکی ہے اس لیے رواں انتخابات میں ووٹ دینے آئی ہوں۔

Last Updated : Dec 5, 2022, 12:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details