اردو

urdu

برڈ فلو: وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ڈجیٹل پریس کانفرینس

برڈ فلو کے خطرات کے پیش نظر دہلی حکومت مسلسل متحرک ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے اس سلسلہ میں ڈجیٹل پریس کانفرینس کی۔

By

Published : Jan 9, 2021, 7:49 PM IST

Published : Jan 9, 2021, 7:49 PM IST

برڈ فلو کے خطرات کے پیش نظر دہلی حکومت مسلسل متحرک ہے۔ وزیراعلی اروند کیجریوال نے اس سلسلہ میں ڈجیٹل پریس کانفرینس کی۔ وزیر اعلی کیجریوال کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں برڈ فلو کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے خطرات لاحق ہین۔ تاہم دہلی میں تا حال ایک بھی کنفرم کیس نہیں پایا گیا ہے۔

جالندھر بھیھجے گئے ہیں سیمل

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ دہلی سے 104 سیمپل جالندھر لیب بھیجے گئے ہیں، جس کے نتیجہ پیر تک آئیں گے اور اس کے بعد فیصلہ لیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکز کی گائڈ لائنس پر عمل کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ہر ضلع میں ڈی ایم کی نگرانی میں ٹیم بنا دی گئ ہے، جو پوری مستعدی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

ہیلپ لائن نمبر جاری کی گئی ہے۔

وزیراعلی نے بتایا کہ وینیٹری ڈاکٹر اور سٹاف مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ پولٹری مارکٹ غازی پور، سنجے جھیل، بھلسوا جھیل، ہوز خاص گاؤں وغیرہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وہیں 24 گھنٹہ کی ہیلپ لائن بھی جاری کر دی گئی ہے۔ 23890318۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بتایا کہ دہلی میں چند مقامات سے کوؤں کے مرنے کی خبر آ رہی ہے اور اس سلسلہ میں ریپڈ ریسپانس ٹیم مسلسل وزٹ کر رہی ہے۔

زندہ پرندوں کی درآمدات پر پابندی

برڈ فلو کے خطرات کے مدنظر دہلی حکومت نے دو اہم فیصلے کئے ہیں۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ دہلی میں ابھی سے لائو برڈس کے امپورٹ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ دورے ریاستوں سے دہلی میں زندہ پرندے نہیں لائے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

برڈ فلو کا خوف: جنگل میں 5 ہزار سے زائد چوزے چھوڑکر فراروہیں دوسرا ہم فیصلہ یہ ہے کہ غازی پور پالٹری مارکٹ کو آئندہ 10 دنوں کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو جب سیمپلز کے نتیجہ آئیں گے تب آگے کا فیصلہ کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details