اردو

urdu

ETV Bharat / state

برطانیہ جانے والے طلبا کے لئے ویزا کے ضابطے آسان ہوئے

یو کے ویزا ایپلی کیشن سینٹر 11 جولائی سے ہندوستان کے 11 شہروں میں مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔

برطانیہ جانے والے طلبا کے لئے ویزا کے ضابطے آسان ہوئے
برطانیہ جانے والے طلبا کے لئے ویزا کے ضابطے آسان ہوئے

By

Published : Sep 2, 2020, 7:31 PM IST

طلبا کے لئے ویزا حاصل کرنے ضابطوں کو آسان بنانے کے عہد کے ایک حصے کے طور پر یونائیٹیڈ کنگڈم ویزا اینڈ امیگریشن (یو کے وی آئی) نے ویزا کے ضوابط کو آسان بنا دیا ہے۔
اس میں پورے ویزا سسٹم میں صحت کی دیکھ بھال سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یو کے وی آئی نے وی ایف ایس گلوبل کے ساتھ مل کر باہر سے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے آنے والے طلبا کے لئے ایک آسان اور محفوظ ماحول کو یقینی بنایا ہے۔
وی ایف ایس گلوبل نے اپنے صارفین اور ملازمین کے لئے صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کے لئے برطانیہ کے تمام ویزا ایپلیکیشن سینٹرز میں معیارات پرپورا اترنے والی تحفظاتی کوششوں کا انتظام کیا ہے اور اس پر عمل کو یقینی بنایا ہے۔ صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کا صحیح طریقے سے عمل کیا گیا ہے، یہ دیکھنے کے لئے سینٹر میں ایک لازمی آپوائنٹ مینٹ سسٹم لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹرینس پر سبھی صارفین کا باڈی ٹیمپریچر چیک کیا جاتا ہے۔ سوشل ڈسنسنگ کے ضابطوں پر عمل کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹاف بھی وائرس سے بچاؤ کے لئے کئی طرح کے حفاظتی طریقے جسے بہت سے لوگوں کے رابطے میں آنے والی سطح کو بار بار صاف کیا جانا، باڈی ٹیمپریچر کی جانچ، ہینڈ سنیٹائزرز کا استعمال اور باقاعدہ طور پر ہاتھوں کی صفائی وغیرہ شامل ہے۔
یو کے ویزا ایپلی کیشن سینٹر 11 جولائی سے ہندوستان کے 11 شہروں میں مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ کھولے گئے ہیں۔ جن 11 شہروں میں یہ مراکز کھولے گئے ہیں ان میں احمد آباد، بنگلورو (صرف گلوبل ٹیک پارک)، چنڈی گڑھ، چنئی، جالندھر، کوچی، حیدرآباد، کولکتہ، ممبئی (صرف مہا لکشمی)، نئی دہلی (صرف شیواجی میٹرو اسٹیڈیم) اور پونے شامل ہیں۔ یو کے ویزا ایپلیکیشن سنٹر کو ٹائر 4 ایپلی کیشنز موصول ہورہی ہیں۔ مقامی لاک ڈاؤن قوانین کے بعد ان تمام مقامات پر دفاتر کھول دیئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details