اردو

urdu

ETV Bharat / state

غازی آباد: ایک ہی گھر سے چارلاشیں برآمد

اترپردیش میں ضلع غازی آباد کے شتابدی پورم میں ایک ہی گھر کے چار افراد کی لاشیں ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

By

Published : Jul 5, 2019, 8:54 AM IST

باپ سمیت تین بچوں کی لاشیں ملی

شتابدی پورم میں باپ سمیت تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے شوہر کی اہلیہ کی حالت سنگین پائی گئی ہے، اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وارادات پر پولیس پہنچ گئی اور باپ اور اس کے تینوں بچوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

ابتدائی تفتیش میں پولیس نے ہلاک ہونے والے باپ پر شک کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق باپ نے ہی تینوں بچوں اور اہلیہ پر حملہ کیا، پھر خودکشی کر لی۔

اس معاملے کی اطلاع ملتے ہی جائے وارادات پر ایس ایس پی پہنچ گیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details