اردو

urdu

ETV Bharat / state

یمنا اسپورٹس کمپلیکس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ - مشرقی دہلی

مشرقی دہلی کے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے وویک وہار علاقے میں واقع یمنا اسپورٹس کمپلیکس کا نام بدل کر ارون جیٹلی کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یمنا اسپورٹس کمپلیکس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

By

Published : Aug 27, 2019, 10:21 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:36 AM IST

گوتم گمبھیر نے اس معاملے کو لیکر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل کو ایک خط بھی لکھا ۔

اس خط میں گوتم گمبھیر نے انیل بیجل سے مطالبہ کیا کہ وویک وہار علاقے میں واقع یمونا اسپورٹس کمپلیکس کا نام ارون جیٹلی کے نام پر رکھا جائے۔

واضع رہے کہ ارون جیٹلی کا بھارت کی ترقی میں ایک اہم رول رہا ہے اور ان کی کھیل میں بھی کافی دلچسپی تھی۔

یمنا اسپورٹس کمپلیکس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
جیٹلی دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن میں کافی وقت تک صدر کے عہدے پر بھی رہے۔

واضع رہے کہ بی جے پی کے معروف رہنما اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا گزشتہ سنیچر کے روز انتقال ہو گیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 10:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details