ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم بی این سنگھ نے عوام کو اس سلسلے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جانکاری انتظامیہ سے تصدیق کے بعد ہی شائع کریں۔
گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم کا انتباہ
ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے ڈی ایم بی این سنگھ نے کشمیر کے تناظر میں ہدایت جاری کرتے ہوئے عوام اور ذرائع ابلاغ کو متنبہ کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال، آپسی بھائی چارگی کو بگاڑنے اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
فائل فوٹو
انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی نے سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے بھی پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سرویلانس کے ذریعہ نگاہ رکھ رہی ہے۔ لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہیں دینے کی اپیل کی ہے۔