تقریباً ایک ماہ قبل دہلی کے نریلا علاقے میں کھلے عام ویریندر مان عرف کالے نام کے شخص کی بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ یہ واردات سی سی ٹی وی میں قید ہوگئی۔ فوٹیج اور جانچ کی بنیاد پر اہم ملزم کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے، پولیس دیگر ملزمین کی تلاش میں لگ گئی ہے۔
پچھلے ماہ دہلی کے نریلا میں ویریندر مان عرف کالے نام کے شخص کی بدمعاشوں نے گولی مارکر قتل کر دیا تھا جس میں اہم ملزم گرفتار کیا جا چکا ہے۔ آس پاس کی سی سی ٹی وی ڈی وی پولیس کے قبضے میں تھا۔ اب ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا ہے جس میں قتل کرنے والے گولی مارتے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں۔
دہلی کے نریلا میں قتل کا سی سی ٹی وی فوٹیج آیا سامنے ٹی وی اسکرین پر چل رہی سی سی ٹی فوٹیج کو آپ بھی غور سے دیکھئے سفید رنک کی ایک کار جام میں پھنسی ہوئی ہے جو صاف نظر آرہی ہے۔ اسی دوران ایک شخص آتا ہے اور کار میں بیٹھے ویریندر عرف کالے نام کے شخص پر گولی چلانا شروع کر دیتا ہے۔ جس کے بعد اس کے دیگر ساتھی بھی کار پر کئی گولیاں چلاتے ہیں جو صاف طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔
سی سی ٹی فوٹیج کی ان تصویروں کو دیکھ کر یہ قیاس لگایا جا سکتا ہے کہ بدمعاشوں کے دلوں میں پولیس کا خوف نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طریقے سے قتل کے واردات کے بعد راجدھانی دہلی میں لوگ خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔