اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی خاندان کی ایس پی جی سیکورٹی کا معاملہ ایوان بالا میں گونجا

کانگریس نے گاندھی خاندان کے افراد اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی ایس پی جی سیکورٹی ہٹائے جانے کا معاملہ آج ایوان بالا میں اٹھایا گیا۔

گاندھی خاندان کی ایس پی جی سیکورٹی کا معاملہ

By

Published : Nov 20, 2019, 11:02 PM IST

آج ایوان بالا میں کانگریس نے مطالبہ کیا کہ گاندھی خاندان کو جان کے خطرے کے مد نظر ان کی ایس پی جی سیکورٹی بحال کی جانی چاہئے۔

ایوان میں کانگریس کے رہنما آنند شرما نے آج وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس صدر سونیا گاندھی، ان کے بیٹے و رکن پارلیمان راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو ملی ایس پی جی سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 10 سال تک ملک کے وزیر اعظم رہے جبکہ سونیا گاندھی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی اہلیہ ہیں۔

اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی دونوں کا ہی قتل کردیا گیا تھا۔ لہذا گاندھی خاندان کے افراد کی جان کو اب بھی خطرہ لاحق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details