نئی دہلی:قومی دارالحکومت دہلی کے شاہین باغ میں المنت اسپتال کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ، یہ کیمپ صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک چلا۔مقامی باشندوں نے طبی کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔فری میڈیکل کیمپ میں تقریبا 90 سے زیادہ مریضوں نے چیک اپ کرایا اور دوائیں حاصل کیں ۔اس کیمپ کی خاص بات یہ رہی کہ اس کیمپ میں زیادہ تر خواتین نے اپنا چیک اپ کرایا۔
ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر توسیع اختر نے بتایا کہ غریب اور بےسہار یا پھر جو علاج نہیں کرانے کی سکت رکھتا ہے ان کو دھیان میں رکھتے ہوئے المنت اسپتال کی جانب سے اسپتال کے اندر مفت میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیمپ میں تقریبا 90 سے زائد مریضوں نے اپنا چیک اپ کرایا اور ڈاکٹروں کو دکھا کر مفت دوائیں حاصل کیں۔
وہیں اسپتال کی منیجنگ ڈائریکٹر ایڈوکیٹ فردوس امام نے کہا کہ اس اسپتال اور کیمپ کا خاص مقصد ہے غریبوں کی کم قیمت پر خدمات مہیا کرانا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی، مساجد کے امام اور موذنیں کو مفت خدمات فراہم کی جارہی ہیں اس سے ان کے اندر اسپتال کے تئیں اعتماد پیدا ہوگا۔