نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار مزید کورونا متاثرین کی موت ہوئی اور تین ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس دورران جاری کووِڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 2799 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک ملک میں 220 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 814 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2035 فعال کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 18,389 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں اس بیماری سے چار افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 1784 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2799 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.66 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Himachal Pradesh Corona Update ہماچل میں کورونا کے 354 نئے معاملے سامنے آئے