اردو

urdu

By

Published : Jun 14, 2020, 9:54 PM IST

ETV Bharat / state

'ملک میں چار اور نئے سینٹرل اسکول کھولے گئے'

ان میں سے دو سینٹرل اسکول ریاست اتراکھنڈ میں اور دو اترپردیش میں کھولے گئے ہیں۔

' ملک میں چار اور نئے سینٹرل اسکول کھولے گئے'
' ملک میں چار اور نئے سینٹرل اسکول کھولے گئے'

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹررمیش پوکھریال نشنک نے ملک میں چار اور سینٹرل اسکول کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔



ڈاکٹر نشنک نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے چنپاوت اور ڈونگواپاسی میں سینٹرل اسکول کھولےگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چمپاوت میں ایس ایس بی کی انب سے سینٹرل اسکول کھولاگیا ہے جبکہ ڈونگواپاسی میں ریلوے کی جانب سے کھولا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اترپردیش کے ہمیر پور اور فتح پور میں بھی ایک۔ایک سینٹرل اسکول کھولے گئے ہں۔ انہیں ملا کر ملک میں سینٹرل اسکولوں کی تعداد بڑھ کر 1239 ہوگئی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان چاروں سینٹرل اسکول کے کھلنے سے اس علاقے میں علم کی روشنی چاروں طرف پھیلے گی اور طالب علموں کو اچھی تعلیم حاصل ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں 1239 سینٹرل اسکولوں میں 1315216 طلبا پڑھتے ہیں اور 45470 اساتذہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details