شمالی دہلی کے سِرَس پور گاؤں میں منگل کو ایک گھر سے چار افراد مردہ Four Members Of Family Found Dead پائے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ پی سی آر کال موصول ہونے کے بعد وہ سِرَس پور گاؤں پہنچے جہاں ایک گھر سے چار لاشیں ملیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ دونوں بچوں کی عمریں چھ اور تین سال ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ موت کی وجہ کی تفتیش کی جائے گی۔