دہلی کے ویلکم، گوکل پوری، جوہری پور انکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں میں داخلے اور نکاسی کے گیٹوں کو منگل کی شام تقریباً چھ بجے لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔
دہلی میٹرو کے ذرائع نے بتایا کہ دلی پولیس سے موصولہ ہدایت کے بعد سلیم پور، جعفر آباد، ویلکم، گوکل پوری، بابر پور، موج پور، جوہری پور اور شیو وہار میٹرو اسٹیشنوں کو لوگوں کے داخلے اور باہر نکلنے پر روک لگادی گئی تھی۔