صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ، "سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کے بارے میں سن کر دل کو صدمہ پہنچا۔ ان کی موت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ میںر پرنب مکھرجی کے کنبہ، دوستوں اور ملک کے تمام باشندگان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ " انہوں نے کہا ، "غیر معمولی سوچ کے دھنی، بھارت رتن مسٹر مکھرجی کی شخصیت میں قدیم اور جدیدیت کا ایک انوکھا سنگم تھا-پانچ دہائیوں کی اپنی عمدہ عوامی زندگی میں ، متعدد اعلی عہدوں پر فائز رہتے ہوئے وہ ہمیشہ زمین سے جڑے رہے۔ وہ اپنی نرم اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے سیاسی میدان میں مقبول تھے۔ "
پرنب مکھرجی کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت کانگریس کے سینئر رہنما و سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ سب کر افسوس ہوا کہ سابق صدر پرنب مکھرجی اب نہیں رہیں اور ان کے انتقال کے ساتھ ہی ایک دور کا اختتام ہوگیا۔ قوم نے ایک قابل رہنما کو کھودیا۔
نائب صدر جمہویرہ وینکیا نائیڈو نے کہا "مسٹر مکھرجی کے انتقال سےبہت تکلیف پہنچی ہے اور ان کے انتقال سے ملک نے ایک بزرگ سیاستدان کو کھو دیا ہے جنہوں نے عام زندگی کے طور پر اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا اور وہ اپنی محنت ، نظم و ضبط اور پابند عہد سے ملک کے اعلی ترین آئینی عہدے پر پہنچے تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ، "پرنب مکھرجی کے انتقال سے پورا ہندوستان غمزدہ ہے اور انہوں نے قوم کی ترقی کی راہ پر انمٹ نقوش چھوڑا ہے۔ وہ ایک نامور سیاست داں اور معاشرے کے تمام طبقات میں مقبول رہے۔ کئی دہائیوں کی سیاسی زندگی کے دوران مکھرجی نے اہم طور پر معاشیات اور اسٹر ٹیجک وزارتوں میں طویل عرصے تک کام کیا۔ وہ ایک ممتاز پارلیمنٹیرین تھے جو بہت ہی فعال تھے اور خوش مزاج طبیعت کے مالک بھی تھے۔ "
پرنب مکھرجی کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت نریندر مودی نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’مرحوم رہنما نے ملک کی ترقی میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں جبکہ ان کا سیاسی کیریئر قابل ستائش تھا‘۔ وزیراعظم نے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جس میں ایک تصویر میں انہوں نے مرحوم رہنما کے پیر چھوکر آشیرواد حاصل کیا تھا۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’بڑے دکھ کے ساتھ قوم کو پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر ملی، انہیں خراج پیش کرنے والوں میں، میں شامل ہوں، سوگوار خاندان اور بہی خواہوں کو میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔
پرنب مکھرجی کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار تعزیت مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ بھارت رتن پرنب مکھرجی ہمارے درمیان سے رخصت ہوگئے ہیں۔ ان کے انتقال سے ایک عہد ختم ہوگیا۔ کئی دہائیوں سے وہ میرے لئے والد کی حیثیت رکھتے تھے۔جب میں پہلی مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوئیں، وہ کابینہ میں سینئر رفیق تھے اور جب میں وزیر اعلیٰ بنی تو وہ ملک کے صدر جمہوریہ تھے۔
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی کملناتھ نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہیں پرنب مکھرجی کے ساتھ طویل عرصہ تک کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ ایک ہنر مند سیاستداں، سادہ شخصیت کے مالک اور دور اندیش شخص تھے۔ ان کا انتقال میرے لئے ذاتی نقصان کے مترادف ہے۔
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی موت سے ملک نے ایک عظیم سیاستداں اور مفکر کھو دیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر گہلوت نے کہا کہ وقار کے حامل پرنب دا نے اپنی شخصیت اور کام سے ملک کے پارلیمانی جمہوریت کو وقار بخشا ہے۔