اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنہیا کمار اور دیپیکا پاڈوکون کی جے این یو کے احتجاج میں شرکت

جے این یو کے سابق طلبأ رہنما کنہیا کمار آج دارالحکومت دہلی میں واقع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ہوئے تشدد کے خلاف ہورہے مظاہرے میں شرکت کرنے پہنچے ہیں۔

سابق طلبأ رہنما کنہیا کمار
سابق طلبأ رہنما کنہیا کمار

By

Published : Jan 7, 2020, 11:38 PM IST

اس موقع پر کنہیا کمار نے کہا ہے کہ حالانکہ اب وہ نہ تو جے این یو کے طالب علم ہیں اور نہ ہی کسی طلبأ تنظیم کے رہنما لیکن جے این یو کے سابق طالب علم ہونے کے ناطے وہ یونیورسٹی کے طلبأ کے حالیہ دنوں میں پیش آئے واقعے کی مذمت کرنے اور متاثر طلبأ کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک بھر کے الگ الگ فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

سابق طلبأ رہنما کنہیا کمار

ان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ اس احتجاج میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پاڈوکون نے بھی شرکت کی تھی تب کنہیا نے اس کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ' اچھا وہ آئی تھیں، ہم نہیں دیکھ پائے ہم عوام کو دیکھ رہے تھے اور میری بات نہیں ہوئی ان سے، اگر بات ہوئی ہوتی تو ہم خوش رہتے اور چمک رہے ہوتے'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details