اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارون جیٹلی کی آخری رسومات ادا کی گئیں

بی جے پی کے سینیئر رہنما سابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی کی آخری رسومات نگم بودھ گھاٹ پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔

ارون جیٹلی

By

Published : Aug 25, 2019, 9:27 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 4:45 AM IST

ارون جیٹلی کو ان کے بیٹے روہن نے آگ دی۔ اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا،وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد، بی جے پی کے کارگزار صدر جے پی نڈا،بی جے پی کے سینیئر رہنما لال کرشن اڈوانی،مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اور دیگر رہنما موجود تھے۔

آخری رسومات سے قبل ہی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سمیت دیگر رہنما بھی نگم بودھ گھاٹ پہنچے۔ یوگ گرو بابارام دیو اور بھوٹان کے نمائندے بھی آخری رسومات ادا کرنے کے دوران موجود تھے۔

بی جے پی کے قدآور رہنما و سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی کا گزشتہ روز 66 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

ارون جیٹلی کے انتقال کے بعد ملک میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے

واضح رہے کہ جیٹلی گزشتہ 9 اگست سے دہلی کے ایمس میں داخل تھے، انھیں کافی عرصے سے سانس میں لینے میں دشواری تھے۔
لیکن اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، اور جمعہ کے روز ان کی طبیعت خراب ہوگئی ، گزشتہ جمعرات کو ان کا ڈائلیسس بھی کیا گیا تھا۔

اس تعلق سے بی جے پی کی ریاستی صدر اوما بھارتی نے ایمس اسپتال پہنچ کر جیٹلی کی صحت سے متعلق بات چیت کی تھی اور اس سے قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند بھی ایمس جیٹلی کی خیریت دریافت کرنے پہنچے تھے۔

جیٹلی نے اپنی خراب صحت کے سبب ہی گزشتہ انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا، گزشتہ 14 مئی کو ان کا گردے کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔گزشتہ روز 66 برس کے ارون جیٹلی کا ایمس میں انتقال ہوگیا۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 4:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details