اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی کے پانچ زون میں لیگل سیل کی تشکیل

دہلی کے پانچ زون میں لیگل سیل تشکیل دی گئی ہے جس میں مغربی دہلی، شمالی دہلی، جنوبی دہلی، فصیل بند علاقہ اور مشرقی دہلی کے زون شامل ہیں۔

دہلی کے پانچ زون میں لیگل سیل کی تشکیل
دہلی کے پانچ زون میں لیگل سیل کی تشکیل

By

Published : Jun 25, 2020, 5:21 PM IST

جمیعت علماء ہند صوبہ دہلی نے ریاستی سطح پر 5 زون میں لیگل سیل تشکیل دی جس سے براہ راست رابطہ کرکے دہلی فساد متاثرین، مظاہرین اور مذہبی تعصب و نفرت کے شکار متاثرین قانونی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔

دہلی کے پانچ زون میں لیگل سیل کی تشکیل

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید قاسمی نے بتایا کہ ان سبھی لیگل سیل کے ذریعہ امداد کے علاوہ قومی و سماجی تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے اور حصول انصاف کے لیے قانونی طور سے ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔

مولانا احرار الحق جوہری قاسمی سکریٹری جمعیت علماء صوبہ دہلی نے سبھی زون کے ذمہ داران سے متعلق معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ تمام زونز میں پانچ سے زائد وکلاء کو شامل کیا جائے گا ۔

ان کا کام ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جن پر ظلم و زیادتی کی گئی ہو فسادات سے متعلق افراد ہو یا شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری احتجاج میں حصہ لینے والے مظاہرین سبھی کی قانونی مدد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details