میکسیکو میں سائنس و تحقیق سے وابستہ ایک چار رکنی وفد نے جامعہ ہمدرد کا دورہ Foreign delegation visits Jamia Hamdard کیا. اپنے دورے کے دوران وفد نے انتظامیہ سے ریسرچ پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس وفد میں میکسیکو سفارت خانہ کے اراکین کے ساتھ ڈاکٹر سونیا مائرہ پیریزٹاپیہ، ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر یو ڈی آئی ایم ای ایم اور ریسرچر پروفیسر شعبۂ امیونولوجی کے ساتھ جوان کارلوس الماگرو، ڈائریکٹر فار ریسرچ، بایو تھیراپیوٹک ریسرچ اینڈ ڈیولپمینٹ یونٹ، وکٹر مانوئیل ٹیلیز لوپیز، ڈائریکٹر، مرکز برائے تحقیق آن ایپلائڈ سائنس اینڈ ایڈوانسیز ٹیکنالوجی، (CICATA - موریلوس) اور لورا اریولا مینڈوزہ اور برائے پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ شامل تھے۔
دورہ کے دوران ڈاکٹر لورا اریولہ مینڈوزہ نے اپنے ادارہ میں ریسرچ کی دو اسامیوں کا اعلان کیا اور ایک نشست کے قیام کا عزم ظاہر کیا۔ وفد نے مستقبل میں ریسرچ کے مشترکہ مسودہ کے ممکنہ نکات پر بھی غور کیا۔
شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم نے وفد کا استقبال کیا۔ ساتھ ہی سید سعود اختر، رجسٹرار، پروفیسر شاکر علی، فائنانس آفیسر اور ڈین اسکول آف کیمیکل اینڈ لائف سائنس، پروفیسر ودھو ایری، ڈین اسکول آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، پروفیسر فرحان جلیس احمد، ڈین اسکول آف انٹر ڈسپلنری سائنس سمیت ڈپٹی فارن اسٹوڈینٹس ایڈوائزر اس استقبالیہ میں شامل رہے۔