اردو

urdu

ETV Bharat / state

'فٹبال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے' - سابق فٹبالر عزیزقریشی

'ہمارا مقصد فٹ بال کو فروغ دینا اور اس کھیل سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے'

'فٹبال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے'

By

Published : Jul 13, 2019, 4:36 AM IST

ملک میں فٹ بال کو فروغ دینے کے مقصد سے نشا فاؤنڈیشن نے ایک قابل ستائش پہل کرتے ہوئے دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی وزارت اسٹیل کے وزیر پھگن سنگھ کلستے، سابق فٹبالر عزیزقریشی اور نشا فاؤنڈیشن کی صدر نشا کوٹھاری سمیت دیگر کئی اہم شخصیات موجود رہیں۔

فٹ بال ٹورنامنٹ کا میچ 21 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا ۔مہمانوں نے فٹ بال کو کک مارتے ہوئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔

'فٹبال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے'

افتتاحی تقریب کے دوران وزارت اسٹیل کے وزیر پھگن سنگھ کلستے نے کہا کہ فٹ بال ملک کے ہر نوجوان کا پسندیدہ کھیل ہے، اسے مزید مستحکم کرنے کے لئے کی ضرورت ہے۔

نشا فاؤنڈیشن کی صدر نشا کوٹھاری نے کہاکہ یہ ہمارا دوسرا ایڈیشن ہے، ہمارا مقصد فٹ بال کو فروغ دینا اور اس کھیل سے متعلق لوگوں میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

پرشانت پرکاش نے کہا کہ ہمارا مقصد کھیلوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو ماحولیات سے آگاہی بھی کرانا ہے، جس سے مستقبل میں بچے پانی کےتحفظ اور ماحولیات کے حوالے سے باخبر ہوسکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details