اردو

urdu

ETV Bharat / state

درگاہ نظام الدین کے باہر پھول بیچنے والے معاشی بحران کا شکار - اس درمیان 5 ماہ کا وقفہ گزرا ہے جس میں ذریعہ معاش پوری طرح سے بند رہا

گذشتہ 5 ماہ کی پابندیوں نے مزدوروں اور کاروباریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ ایسے ہی کچھ لوگ برسوں سے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے باہر پھول اور چادر فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے اب یہ لوگ معاشی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔

flower sellers outside dargah hazrat nizamuddin suffer from economic crisis due to corona in delhi
درگاہ نظام الدین کے باہر پھول بیچنے والے معاشی بحران کا شکار

By

Published : Sep 8, 2020, 7:31 PM IST

چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں پھیلنے والی مہلک وبا کورونا نے نہ صرف انسانی صحت کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس سے معیشت کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔

درگاہ نظام الدین کے باہر پھول بیچنے والے معاشی بحران کا شکار

جب بھارت میں جنوری کے ماہ میں کورونا نے دستک دی تھی تب اس مہلک بیماری سے تحفظ کے لیے اس طرز کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے، جو کیے جانے تھے جس کا نقصان موجودہ صورتحال میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔

درگاہ نظام الدین کے باہر پھول بیچنے والے معاشی بحران کا شکار

اس مہلک بیماری نے نہ صرف لاکھوں لوگوں کو بیمار کر دیا ہے بلکہ کروڑوں لوگوں کے لیے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے۔ ایک طرف اس بیماری سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن کا استعمال کیا گیا اور آج جب بھارت میں روزانہ 80 ہزار سے زائد معاملے سامنے آ رہے ہیں تب لاک ڈاؤن کو انلاک کیا جا رہا ہے۔ تاہم گذشتہ 5 ماہ کی پابندیوں نے مزدوروں اور کاروباریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ایسے ہی کچھ لوگ برسوں سے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے باہر پھول اور چادر فروخت کرنے کا کام کرتے آرہے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن نے ان لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

تقریباً 165 دنوں کے بعد گذشتہ روز ہی درگاہ حضرت نظام الدین کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا

تقریباً 165 دنوں کے بعد گذشتہ روز ہی درگاہ حضرت نظام الدین کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس درمیان 5 ماہ کا وقفہ گزرا ہے جس میں ذریعہ معاش پوری طرح سے بند رہا، تاہم اب بھی پہلے جیسی بات نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details