اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی این سی آر میں مسلسل بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

دہلی میں ہفتہ کی صبح سے تیز بارش ہونے کی وجہ سے دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹرمینل-3 اور شہر کے دیگر حصوں میں پانی بھر گیا۔ جس کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں۔

دہلی این سی آرمیں مسلسل بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر
دہلی این سی آرمیں مسلسل بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

By

Published : Sep 11, 2021, 9:38 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت اور اس کے اطراف میں ہفتہ کی صبح سے تیز بارش ہونے کی وجہ سے دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے ٹرمینل -3 اور شہر کے دیگر حصوں میں پانی بھر گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج دہلی اور این سی آر کے علاقے میں گرج کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہورہی بارش ابھی بھی جاری ہے جس کی وجہ سے این سی آر سمیت شہر کے کئی حصوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گروگرام/پریڈ روڈ کراسنگ کے پار قومی شاہراہ 48 پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے دھولا کنواں سے گروگرام جانے والی گاڑیاں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:دہلی: بارش سے موسم خوشگوار

انہوں نے ٹویٹ کیا، "آج جی ٹی کے ڈپو کے قریب سڑک کے دونوں اطراف پانی جمع ہونے کی وجہ سے آزاد پور سے مکربہ چوک اور مکربا چوک سے آزاد پور جانے والی سڑک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جہاں ٹریفک اہلکار موجود ہیں اور گاڑیوں کو کنٹرول کررہے ہیں۔

اسی طرح رنگ روڈ پر ڈبلیو ایچ او کے قریب سڑک میں پانی جمع ہوگیا ہے۔ ڈرائیوروں کو اس طرف جانے کا مشورہ نہیں دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے مسافروں سے درخواست کرتے ہوئے اس سمت آنے سے گریز کرنے کو کہا ہے اور اس کے بجائے آؤٹر رنگ روڈ اور آزاد پور- مکند پور فلائی اوور جیسے متبادل راستے اختیار کرنے کی صلاح دی ہے۔

دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے (ٹرمینل -3) میں بھی پانی بھر گیا ہے اور اس کی وجہ سے طیاروں کی پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details