اردو

urdu

ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے پانچ مریضوں کی موت - بھارت میں کورونا ایکٹو کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے پانچ نئے مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ Corona Death Cases in India

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے پانچ مریضوں کی موت
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے پانچ مریضوں کی موت

By

Published : Mar 15, 2023, 1:20 PM IST

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وباء سے گزشتہ 24 گھنٹے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور زیر علاج مریضوں میں 294 کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4,197 ہو گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 319 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور اب کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد چار کروڑ 41 لاکھ 56 ہزار 970 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا کی ٹیکہ کاری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8 ہزار افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اب تک ملک میں 2 کروڑ 20 لاکھ 64 ہزار 71 ہزار 236 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

وہیں بھارت میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 91 ہزار 956 ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 85 مریضوں کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش میں 40، گجرات میں 35، تلنگانہ میں 35، دہلی میں 24، تمل ناڈو میں 12، گوا، کرناٹک اور مرکز کے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں آٹھ، ، اتر پردیش اور مغربی بنگال، راجستھان اور اتراکھنڈ میں چھ، چنڈی گڑھ میں پانچ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش، اڈیشہ میں ایک مریض کا اضافہ ہوا ہے۔ اس بیماری سے کرناٹک اور مہاراشٹر میں دو ، اتراکھنڈ میں ایک شخص کی موت ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details